Urdu

Urdu

شعبہ اردو

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے قیام کے ساتھ ہی شعبہ اردو بھی فعال ہوا اور اس نے شعبے سے وابستہ اساتذہ اور طلبہ نے صوبائی اور قومی سطح پر مختلف شعبوں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔

اس شعبے میں مختلف صلاحتیوں کے حامل اساتذہ نے خدمات انجام دیں جن میں اعلیٰ پائے شاعر اور نثر نگار بھی شامل تھے اور پروفیسر عاشق حسین کوکب، پروفیسر محمد اسلم پروانہ، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی جیسے نامور اساتذہ اس ادارے میں بطور استادانِ اردو تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ کالج ہذا نے شعبہ اردو کے لیے ایک بہترین لائبریری قائم کی ہے جس میں قابل قدر کتب کی معقول تعداد ہے۔ شعبہ اردو نے ۲۰۱۴ء میں ایم ۔ اے۔ اردو کا آغاز کرتے ہوئے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے الحاق کیا ۔ متعدد دفعہ سو فیصد نتائج دیے اور اب اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ متعدد اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ۲۰۲۲ء میں شعبہ اردو نے بی۔ ایس۔ اردو کا آغاز کیا اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق کیا۔پہلے روز سے ہی مارننگ اور ایوننگ دونوں شفٹوں میں گوجرہ اور گرد و نواح میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے داخلہ لیا اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تا حال اس شعبہ کے صدرنثار احمد علوی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جو بہترین نثر نگار ، بہترین مقرر اور اور ایک جید عالم اور استاد ہیں، ان کا تخصیصی مطالعہ تدریسِ اقبالیات، دینی ادب اور اسالیب میں ہے۔ ڈاکٹر محمد شبیر حسین اسسٹنٹ پروفیسر کا تخصص اقبالیات ، تاریخ زبان و ادبِ اردو، انتقاد ِادبیات، عمرانی علوم اور فلسفہ ہے۔ ڈاکٹر سجاد آصف لیکچرار اردو کی تخصیص فکشن، تنقید اور کلاسیکی اور جدید شاعری ہے۔ جہانزیب فیاض لیکچرار شعبہ اردو کلاسیکی اورجدید شاعری، تہذیبی مسائل، میریات اور غالبیات میں مہارت رکھتے ہیں۔ شعبہ اردو الحمد للہ کالج ہذا کی علمی ادبی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہوئے اور کالج میں مختلف مواقع پر تقریبات اور کتب میلوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔